اگر فیصلے لاہور میں بیٹھ کر کرنے ہیں تو اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی ، خواجہ سعد رفیق کی بھی چوہدری نثار کے موقف کی تائید

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 17 اگست 2017 23:48

اگر فیصلے لاہور میں بیٹھ کر کرنے ہیں تو اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر فیصلے لاہور میں بیٹھ کر کرنے ہیں تو اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی۔ خواجہ سعد رفیق کی بھی چوہدری نثار کے موقف کی تائید ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں چوہدری نثار نے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ فیصلے لاہور میں بیٹھ کر کرنے ہیں تو اجلاس بلانے کی کیا ضرورت تھی ، پہلے بھی کہا تھا خوشامدیوں سے باہر نکلیں مگر میرے کڑوے سچ کو غلط سمجھا گیا ، خواجہ سعد رفیق نے بھی چوہدری نثار کے موقف کی تائید کردی ۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھی کہا کہ چوہدری صاحب آپ قابل احترام ہیں اور ہم سے سینئر ہیں ، آج سے پہلے ہم یہی سمجھتے رہے کہ تمام فیصلے آپ کی مشاورت سے ہی کئے جاتے ہیں ۔