وفاقی کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کیلئے ریگولائزیشن کمیٹی قا ئم

جمعرات 17 اگست 2017 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)وفاقی سرکاری اداروں کے کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کیلئے وزیراعظم پاکستان نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ریگولائزیشن کمیٹی قائم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن 2-3/2014-LItکے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (ا نچارج)امیرصیادالدین کوکنٹریکٹ ڈویلی ویجزملازمین کی مستقلی کیلئے قائم کمیٹی کاچیئرمین لگایاگیاہے ۔کمیٹی سرکاری تعلیمی اداروں سمیت دیگراداروں کی کنٹریکٹ ڈیلی ویجزملازمین کومیرٹ پرریگولرکرنے کی مجازاتھارٹی ہوئی۔