آل کرخ جشن آزادی اسپورٹس ٹورنامنٹس اختتام پذیر

جمعرات 17 اگست 2017 23:46

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)آل کرخ جشن آزادی اسپورٹس ٹورنامنٹس اختتام پذیر ،کرکٹ کا فائنل شہید سلام کرکٹ کلب ،کبڈی کے فائنل میں سلطان کبڈی کلب ،گلی ڈنڈا کے فائنل میں مصر ی خان کلب اور ریس میں محمد انور کی ٹیموںنے کامیابی حاصل کر لی ،یوم آزادی کی مناسبت سے کرخ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد خوش آئند ہے اور قابل تعریف ہے ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج ظفر علی خان ،میر جمعہ خان شکرانی اور عید محمد ایڈووکیٹ فائنل کے تقریب سے خطاب تفصیلات کے دوسرا آل کرخ جشن آزادی اسپورٹس فائنلز شہید نواب زادہ میر سکندر جان زہری کرکٹ اسٹیڈیم کرخ میںکھیلے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شہید سلام ایڈووکیٹ کرکٹ کلب اور چانڈیو بابا کرکٹ کلب کرخ کے درمیان کھیلا گیا پہلے بابا چانڈیو کر کٹ کلب کے کھلاڑیوں نے کھلتے ہوئے مقررہ آورز میں 92 رنز اسکور کئے جواب میں شہید عبدالسلام کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے مقرر ہ حدف 9 ویں آور میں مکمل کر کے فائنل میں کامیابی حاصل کر لی ،کبڈی کے فائنل میں سلطان کبڈی کلب نے کامیابی حاصل کی ،گلی ڈنڈا کے فائنل میں مصری خان کی ٹیم نے کامیابی اور ریس میں محمد انور کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی اسپورٹس فائنل کے اختتامی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ،اعزازی مہمان ڈی آئی جی پولیس قلات رینج ظفر علی خان تھے تقریب سے بلوچستان ریزیڈنشنل کالج خضدار کے پرنسپل محمد عالم جتک ،میر جمعہ خان شکرانی ،عید محمد ایڈووکیٹ،میر زاکر باجوئی ،وڈیر غلام فاروق جاموٹ ،اور دیگر نے خطاب ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ اور ڈی آئی جی قلات رینج محمد ظفر علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرخ میں یوم آزادی کے حوالے سے اتنی بڑی اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد قابل تعریف اور ہمارے لئے باعث فخر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کرخ میں اسپورٹس کے حوالے سے کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی ہیں اور آئندہ بھی ہماری کوشش ھو گی کہ یہاں اسپورٹس سے وابستہ کھلاڑیوں کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکیں ۔