لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز وڈھ کیمپس میں کلاسوں کا آغاز 10 اکتوبر سے ہونگے

جمعرات 17 اگست 2017 23:46

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز وڈھ کیمپس میں کلاسوں کا آغاز دس اکتوبر سے ہونگے ،ابتدائی طو رپر کلاسیں سردار منیر مینگل پبلک سکول وڈھ کے عمارت میں شروع ہونگے تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل جمعرات کے روز سردار منیر مینگل پبلک سکول کا دورہ کیا ان کے ہمراہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر شیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن خالد عمران تھے جنہوں نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وڈھ کیمپس میں کلاسوں کا ابتدائی طور پر آغاز 10 اکتوبر 2017 سے سردار منیر مینگل پبلک سکول وڈھ کی عمارت میں ہونگے داخلہ کے لئے عنقریب اخبارات میں اشتہارات جاری کئے جائیں گے یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز میں داخلہ دئیے جائیں گے جن میں بی ایس انگلش ،بی ایس کمپیوٹر سائنس ،بی ایڈ آنرز (چار سالہ ) اور دیگر شعبہ جات شامل ہیں واضح رہے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وڈھ یونیورسٹی کیمپس کے لئے بلا معاوضہ سو(100 ) ایکڑ زمیں فراہم کر دی ہے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈائریکٹر لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس نے سردار منیر مینگل پبلک سکول کے مختلف کلاسوں کا معائینہ بھی کیا۔