قومی شاہراہ پر برائم بہرام کے مقام پر ایف سی کی گاڑی اور آلٹو کار میں تصادم ،ایک اہلکار سمیت دو بچے شہید،18اہلکاروں سمیت22افراد زخمی ،زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

جمعرات 17 اگست 2017 23:46

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) قومی شاہراہ پر برائم بہرام کے مقام پر ایف سی کی گاڑی اور آلٹو کار میں تصادم ،ایک اہلکار سمیت دو بچے شہید،18اہلکاروں سمیت22افراد زخمی ،زخمیوں کو سی ایم ایچ سبی اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر برائم بہرام کے مقام پر کوئٹہ سے ڈیرہ بگٹی جانے والی سوئی رائفل ایف سی کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی آلٹو کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار دو بچے عبدالہادی اور مسماة رومیثا جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کے والد آصف شیخ ،والدہ اور ڈرائیور ذیشان شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایف سی کی گاڑی میں سوار 19اہلکار صغیر احمد،محمد اسماعیل،غلام شبیر،محمد افضل ،عزیزاللہ گل ناز،تصور حسین ،لیاقت علی محمد سلیم،عامر ضیاء،محمد سرور ،خالد ،ثقلین عباس،نائیک بہادر خان،نثار احمد ،اللہ جان اور شیر زمان شدید زخمی ہو گئے جنہیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پرتحصیلدار ڈھاڈر کامران رئیسانی نے بھاری لیویز فورس نفری کے ہمراہ جبکہ ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایف سی اہلکار شیر زمان شہید ہو گیا جبکہ متعدد زخمی اہلکاروں کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :