زراعت کے شعبہ ہماری معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے،

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل احمد قریشی کاپانی کو محفوظ بنانے اور زراعت کے فروغ کے سلسلے میں فیلڈ ڈے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 23:46

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) پانی کو محفوظ بنانے اور زراعت کے فروغ کے سلسلے میں فیلڈ ڈئے کا انعقاد،زمینداروں اور زرعی ماہرین کی شرکت،زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے زرعی انقلاب برپاء کیا جاسکتاہے،پانی کو محفوط بنانے کے لیے پختہ تالاب اور نالیوں کی تعمیر ناگزیرہے،زمیندارمحکمہ زراعت کے ماہرین سے معاونت حاصل کرکے پیداوار میں بہتری لائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ امجد سہیل،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل قریشی کا فیلڈ ڈئے میں زمینداروں سے خطاب،تفصیلات کے مطابق زراعت کے فروغ اور زرعی اراضی کے لیے پانی کو محفوظ بنانے کے سلسلے میں محکمہ زراعت توسیع اورواٹر مینجمنٹ کے زیر اہتمام گائوں مرغزانی بوستان زئی میں زمینداروں کے ساتھ فیلڈ ڈئے منایا گیا ،فیلڈ ڈئے میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل احمد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ امجد سہیل،زراعت آفیسر ذوالفقار نودھانی،اکائونٹس آفیسر شیر محمد بگٹی سمیت زراعت آفیسران و زرعی ماہرین کے علاوہ مقامی زمینداروں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر فضل احمد قریشی نے کہا کہ زراعت کے شعبہ ہماری معیشت کو سہارا دینے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،جبکہ زمینداروں کی زرمبادلہ میں اضافہ کرکے خوشحالی کی نوید لے کر آتاہے انہوں نے کہا کہ زمینداروں کو چاہیے کہ وہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لے محکمہ زراعت کے سنہری اصولوں کو اپناکر اپنے زرمبادلہ کو بڑھائیں ،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ امجد سہیل نے کہا کہ پانی کے بغیر کاشتکاری ناممکن ہے جس کی اہمیت سے انحراف نہین کیا جاسکتا ہے اور پانی کو محفوظ بنانے کے لیے پختہ تالاب اور نالیوں کی تعمیر ناگزیر ہے جس کے ذریعے زمیندار پانی کو90فیصد تک محفوظ بناکراسے زرعی سیرابی کے لیے یقینی بنا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت عبدالرحمن بزدار کی خصوصی ہدایت پر سبی میں زمینداروں کی سہولت اور زراعت کے یقینی فروغ کے لیے پختہ تالاب اور نالیوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ متعدد منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جن سے زمیندار براہ راست استعفادہ حاصل کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سبی اور گردونواح کے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور جدید اصولوں کے بارئے میں آگاہی فیلڈ ڈئے کے ذریعے دئے کر ان زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے اور اسی زرعی انقلاب کے ذریعے ہم اپنی معیشت کو استحکام بخشیں گے جویقینا ہمارئے بہتر اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :