ترک وفد کا سول ہسپتال اور ڈی ایچ کیو کا دورہ

جمعرات 17 اگست 2017 23:46

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)ترک وفد کا دو رہ سول ہسپتال ،ڈی ایچ کیو کے تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ ،لیبارٹری ،ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ ،گائنی وارڈ ،بچہ وارڈ سمیت دل وارڈ کا دورہ ،آبا دی کے تنا سب سے ایک ہسپتال نا کا فی قرار،ہسپتال انتظامیہ کی کا وشوں کو سراہا گیا ،سول ہسپتال کا ٹراما سنٹر پاکستان بھر کے تمام ٹراما سنٹرز سے بہترین قرار، ہسپتال میں موجود سہولیات سے دلی خو شی ہو ئی ،فوکل پرسن ترک وفد ڈاکٹر مہمد۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور ترک حکومت کے ما بین پنجاب کے سرکا ری ہسپتالوں میں یو رپین طرز کا ہیلتھ ما ڈل تشکیل دینے کیلئے چند ما ہ قبل معا ہدہ ہوا تھا جس کے پیش نظر گذشتہ روز ترک حکومت کے وفد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا وفد کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کی ہیلتھ ما نیٹرنگ ٹیم کے اراکین بھی تھے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر انہوںنے ہسپتال کے مختلف یو نٹس کا معائنہ کیا ۔

وفد نے لیبا رٹری ،گائنی وارڈ،دل وارڈ،لیور کلینک ، بچہ وارڈ،ریڈیالوجسٹ ڈیپارٹمنٹ،ایم آر سنٹرکا دورہ کیا اس دوران وہاں پر مو جود مریضوں سے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مفت ادویات بارے تفصیلات اکٹھا کیں ۔وفد کے اراکین جن کی قیا دت ترک ڈاکٹرمہمد اور ڈاکٹر اوگلو کر رہے تھے اور وزیر اعلی کی ما نیٹرنگ ٹیم نے ٹراما سنٹر کا بھی دورہ کیا اس دوران ٹیم ٹراما سنٹر کا نظام اور معیار دیکھ کر حیران رہ گئے ٹیم کے اراکین کا کہنا تھا گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو کا ٹراما سنٹر پورے پاکستان کے ٹراما سنٹرز سے بہترین اور اپ ڈیٹ ہے ضلع بھر کی آبا دی کے تنا سب سے ہسپتال انتظامیہ کی کا رکردگی کو بھی سراہا ہے ۔

فوکل پرسن ڈاکٹر مہمد کا کہنا تھا کہ ترک حکومت پنجاب بھر میں یو رپین ہیلتھ ما ڈل کو نا فذ کرے گی جس سے مریضوں کو بے شما ر سہولیات میسر ہو نگی ہسپتال انتظامیہ خاص طور پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر انور امان کی کا وشوں اور مینجمنٹ کو سراہتے ہو ئے کہا کہ ہم وزیر اعلی ٰ پنجاب کو پیش کی جانیوالی رپورٹ میں ایم ایس کی کا رکردگی رپورٹ پیش کرینگے۔