میاں نواز شریف ہی قوم کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔توفیق احمد بٹ

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ایم پی اے توفیق احمد بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف سے صرف ووٹ کا نہیں دل کا رشتہ ہے۔میرا قائد میاں نواز شریف تھا اور تاحیات رہے گا،پاکستا ن کی ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکا م صرف مسلم لیگ ن اور نو ازشر یف کی قیادت سے ہی مشروط ہے کیونکہ 20کروڑ عوا م نو ازشر یف کو اپنا حقیقی لیڈرتسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نا اہلی کے بعد بھی پوری قو م نے نو ازشر یف سے اظہار یک جہتی کر کے ثا بت کر د یا کہ میاں نوازشر یف ہی قو م کے دلو ں کے و ز یر اعظم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں آئے نوجوان کارکنان کے وفد سے ملاقات کے موقع پرکیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن مسلم لیگ (ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں۔عوامی رابطہ مہم تیز کرکے شریف برادران کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :