لوڈ ایکسل مینجمنٹ کے تحت ڈمپرز ‘ ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دس گاڑیاں 72 گھنٹے کیلئے بند

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے لوڈ ایکسل مینجمنٹ کے تحت ڈمپرز ‘ ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران دس گاڑیاں 72 گھنٹے کیلئے بند کر دی ہیں۔ یہ گاڑیاں تھانہ جھال چکیاں ‘ بھاگٹانوالہ اور پل 111 تھانوںمیں بند کی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی ا ے نے کہا ہے کہ لوڈ ایکسل مینجمنٹ کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

خلاف ورزی کے مرتکب گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت اوورلوڈنگ کے ذریعے سڑکوںکو نقصان پہنچانے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور اقدامات کئے جا ر ہے ہیں ۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوڈ ایکسل مینجمنٹ کے شیڈول پر عمل درآمد کویقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھر پور کروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :