قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے چار فری سیلز پوائنٹس کی منظوری

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے سرگودہا شہر میں چار فری سیلز پوائنٹس کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ضلعی حکومت کے ذرائع کے مطابق چار سیلز پوائنٹس کے علاوہ شہر میں سڑکوں ‘ بازاروں او رگلی محلوں میں جگہ جگہ جانوروں کی خرید وفروخت کی ہر گز اجازت نہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کے سدباب کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کا نفاذ کر دیاگیا ہے جس کے تحت بڑے جانور پر چھ ہزار او رچھوٹے جانوروں کو تین ہزار فی کس کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا او رذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے ۔

ان پوائنٹس پر کوئی ادارہ کسی قسم کی کوئی وصولی نہیں کرے گا۔سرگودہا شہر میں چار سیلز پوائنٹ پرانی پٹھہ منڈی سلانوالی روڈ‘ پرانی پٹھہ منڈی بلاک 15‘ واٹر سپلائی روڈ او رنیو سٹیلائٹ ٹاؤن ٹاہلی چوک میں قائم کئے جارہے ہیں ۔ ان پوائنٹس کے علاوہ کسی بھی جگہ پر جانوروں کے خریدوفروخت کی اجازت نہ ہو گی ۔