نیب نے جے آئی ٹی کا والیم 10کھول دیا

جمعرات 17 اگست 2017 22:39

نیب نے جے آئی ٹی کا  والیم 10کھول دیا
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کیخلاف جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کا والیم 10 کھول دیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق نوازشریف کیخلاف والیم 10 کی کاپیاں نیب راولپنڈی اور نیب لاہور کے بھیج دی گئیں ہیں اور نیب نے وزیراعظم کو کل طلب بھی کررکھا ہے، مزید یہ کہ نیب حدیبیہ کیس میں اپیل دائر نہیں کررہا جبکہ عزیزیہ اسٹیل کیس میں نیب کی 14رکنی ٹیم نوازشریف سے پوچھ گچھ کرےگی جبکہ کمبائیڈ انویسٹی گیشن ٹیم میں 11ارکان روالپنڈی نیب سے ہیں اور نیب لاہور نوازشریف اور انکے بیٹوں کے خلاف ریفرنس کی تیاری کررہاہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق والیم 10 میں سعودیہ برطانیہ ،برٹش ورجن آئرلینڈ اور یو اے ای کےخطوط ہیں۔

متعلقہ عنوان :