نیب کی جانب سے طلبی، نواز شریف کی گرفتاری کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 22:34

نیب کی جانب سے طلبی، نواز شریف کی گرفتاری کا امکان
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) نیب کی جانب سے نواز شریف کی گرفتاری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق عزیزہ اسٹیل مل کیس کی تحقیقات کیلئے نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طلب کیا گیا ہے۔ نواز شریف کو کل بروز جمعہ نیب کے لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب نیب کے ذرائع اور قانونی ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔ نیب قوانین کے تحت نواز شریف کو پیشی کے بعد یا پیشی سے قبل ہی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کیخلاف تحقیقات نہیں بلکہ تفتیش ہوگی۔ ان کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس کے باعث انہیں باآسانی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :