وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیاں‘ چار منشیات فروشوں سمیت 09ملزمان گرفتار

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کارروائیاں‘ چار منشیات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد ساجد کیا نی کی ہدا یات پر، وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیات فروشوں سمیت 09ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلو420گر ام چرس ،120گر ام افیو ن ، شراب، 03عدد مسروقہ مو با ئل فون ، ایل ای ڈی ، ایک عدد کلاشنکو ف ، 02پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا را مل سکے۔

جمعہ کوجاری کردہ تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران چار منشیا ت فروشوں سمیت 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا،تھا نہ شہزاد ٹا ئو ن پولیس کے غلا م جیلا نی سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم جا وید انو ر کو گرفتار کرکے اس سے 2020گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

جبکہ ظفر علی اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم ذیشان ظفر سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے فیض اللہ خا ن سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم زاہد شاہ سے 1کلو 250گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے محمد شہباز سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم اعجا ز حسین کو گرفتار کرکے اس سے 1150گر ام چرس اور 120گر ام افیو ن بر آمد کرلی۔

تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے محمد اشرف سب انسپکٹر نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم قیصر شاہ سے مسروقہ ایل ای ڈی بر آمدکر لی۔ سی آئی اے پولیس کے آ صف حسین گرفتار ملزم احمد نو ر کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ٍتھا نہ شالیمار پولیس کے اے ایس آئی صفدر نے دوران گشت ملزم رضو ان خا ن سے 03عدد مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔

تھا نہ سہالہ پولیس کے اشفاق سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد آ ٓصف سے ایک عدد کلا شنکو ف معہ ایمو نیشن اور ایک بو تل شراب بر آمد کرلی، جبکہ گلفرار احمد سب انسپکٹر نے ملزم نفیس سے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :