وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ اپنے حلقوں میں سرکاری ویلفیئر کی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ اپنے حلقوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ارکان قومی اسمبلی شزرا منصب علی خان، میاں طارق محمود اور سردار شفقت حیات خان نے جمعرات کے روز وزیراعظم چیمبر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ارکان قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں میں سرکاری ویلفیئر کی سکیموں کے تحت ترقیاتی کاموں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ عام آدمی کے مسائل میں کمی لانے کیلئے پرخلوص اور سرگرم کردار ادا کریں اور عوام سے مسلسل رابطے کے ذریعے ان کی ترقی کیلئے کام کریں۔