بچوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین پر مکمل طور پر عملدرامد کیا جائے ، چائلڈ رائٹس موومنٹ

جمعرات 17 اگست 2017 23:45

سکھر۔ 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم چائلڈ رائٹس موومنٹ نے بچوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت سندھ سے اس ضمن میں موثر اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سکھرپریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چائلڈ رائٹس موومنٹ کے سیکریٹری کاشف بجیر ، سعید منگریو، جاوید اوڈھو سمیت دیگر عہدیداران نے سکھر پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر میں چائلڈ پروٹکیشن یونٹ کھولے جائیں اور سندھ کے چھ ملین سے زائد تعداد بچوں کو اسکول بھیجا جانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، انہوںنے مطالبہ کیا کہ کم عمری کی شادی پر بندش عائد کی جائے ، سندھ کے بند اسکولوںکو کھولا جائے اور سرکاری و نجی تعلیمی سکولوں میں مساوی تعلیم دی جائے ۔