اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں’’آؤ بدلیں پاکستان"مہم چلانے کااعلان

جمعرات 17 اگست 2017 23:44

سکھر۔ 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ نے صوبہ بھر میں ’’آؤ بدلیں پاکستان‘‘ مہم چلانے کااعلان کیا ہے۔ جمعرات کے روز سکھرپریس کلب میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ سندھ صلاح الدین مہر نے صوبائی سیکرٹری ا سد مغیری،ناظم سکھر ڈویژن محسن علی گھمرو،ناظم سکھر طلحہٰ بھٹی اور سیکرٹری اطلاعات سندھ ایازعلی عمرانی کے ہمراہ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ --"آؤ بدلیں پاکستان" مہم کو صوبے میں چلانے کیلئے ہفتہ وار شیڈول مرتب کیا گیا ہے۔

جس کے تحت ( 21اگست تک)ہفتہ عزمِ پاکستان منایاجائیگا دوران ہفتہ نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف پروگرامات منعقد کیے جائیں گے ، (22اگست تا10ستمبر)ویلکم مہم چلائی جائیگی جس کے دوران ویلکم مہم میں جامعات میں نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

(جاری ہے)

(11تا18ستمبر) کے دوران ہفتہ والدین منایا جائیگا جس میںوالدین کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(19تا27ستمبر)کو ہفتہ فکرمودودی کے طور پر منایاجائیگا ، ناظم ِ جمعیت سندھ صلاح الدین مہرکا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ تعمیری مہم بھی ہوگی۔جس میں طلبہ کو تعلیمی اداروں اور گھروں میں تعمیرپاکستان کیلئے مختلف سرگرمیاں دی جائیں گی۔ علاوہ ازیںاسلامی جمعیت طلبہ 10تا17اکتوبر کوہفتہ سلام استاد کے طو رپر منائیگی،اس ہفتے کو منانے کا مقصدمحترم اساتذہ کرام کوخراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اساتذہ کوپھول اور خصوصی پیغامات پر مشتمل کارڈز پیش کیے جائیں گے۔اساتذہ کے احترام اور کردار کے حوالے سے سیمنارز ،لیکچرز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔ 11تا20اکتوبر تعلیمی مسائل کو اجاگر اور ان کے حل کے لیے دستخطی مہم چلائی جائے گی۔جبکہ18 اکتوبر کو صوبہ بھر میں "تعلیمی ریفرنڈم"کروایا جائے گا اور19اکتوبر کو تعلیمی ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلہ میں21تا30 اکتوبر ایجوکیشنل کانفرنس منعقد کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایاکہ یکم تا 10نومبر کو ہفتہ اقبال و پیغام لطیف کے طور پر ، 11تا20نومبر کلچرل ویک اور 20دسمبر تا31دسمبرجمعیت کایومِ تاسیس جمعیت۔عزیمت اور عظمت کی70 سال، منایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :