بلڈنگ قوانین سے ہٹ کر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی، ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی

جمعرات 17 اگست 2017 23:44

سکھر۔ 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر نوید عاصم نے کہاہے کہ بلڈنگ قوانین سے ہٹ کر کوئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ سکھر شہر میں جاری تعمیراتی کاموں کی نگرانی کیلئے اہل افسران و عملہ مقرر کیا جارہا ہے تاکہ کسی قسم کی کوئی شکایات پیدا نہ ہو۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ہارون میمن کی زیر قیادت ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں محمد حنیف میمن، ملک غیاث الدین ، زاہد چوہدری اور دیگر موجود تھے۔ ایس بی سی اے کے ریجنل ڈائریکٹر نوید عاصم نے حاجی محمد ہارون میمن اور وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ آئندہ تمام امور کی وہ خود نگرانی کریںگے ، وفد نے آر ڈی ایس بی سی اے کی جانب سے تعاون کرنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اچھے دیانتدار اور بااخلاق افسران کی موجودگی سے تمام اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جاسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :