واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ،3 بجلی چور گرفتار،مقدمات درج

جمعرات 17 اگست 2017 23:43

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) گجرات میں واپڈا ٹیم کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون ، تین بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ محلہ حسن پورہ میں واپڈا کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر ایس ڈی او عمران لیاقت کی رپورٹ پر بجلی چور عمران شفیق کیخلاف، تھانہ لاری اڈا کے علاقہ نور پور پڈھے میں واپڈا کی تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر ایس ڈی او واپڈ ااحمد علی پرویز کی رپورٹ پر چوہدری اشفاق گوندل کیخلاف جبکہ تھانہ صدرکھاریاں کے گائوں باشنہ میں بجلی چوری کرنے پر ایس ڈی او مدثر علی خاں کی رپورٹ پر امجد علی کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ملزمان واپڈا کی تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے جنہیں واپڈا ٹیم نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔

متعلقہ عنوان :