نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا اجتماعی ذمہ داری ہے،کمشنر گوجرانوالہ

جمعرات 17 اگست 2017 23:43

لالہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ قائد اعظم ؒکی ولولہ انگیز قیادت میں جمہوری عمل کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا، نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جناح پبلک سکول حافظ حیات کیمپس میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب اورہونہار طلبہ و طالبات میں جناح ٹیلنٹ ایوارڈ ز کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر /چیئرمین بورڈ آف گورنرزمحمد علی رندھاوا، ایم پی اے میجر (ر) معین نواز ، اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر،اے ڈی سی گوجرانوالہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری محمد اصغر، پرنسپل ترنم ریاض، پرنسپل قائد اعظمؒ ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ مصباح امتیاز ، بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر طلبہ و طالبات نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ثقافت کی خوبصور ت انداز میں عکاسی کی اور ٹیبلوز پیش کئے، کمشنر نے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کے اساتذہ کی محنت کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو قیام پاکستان اور تحریک آزادی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کریں ، تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ و طلبہ مثبت سوچ اپنائیں، زندگی کے ہر میدان میں کامیابیاں ان کا مقدر بنیں گی۔

متعلقہ عنوان :