پی ایچ اے میں پانچ سال سے کام کرنے والے 443ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کردیا گیاہے

جمعرات 17 اگست 2017 23:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)پی ایچ اے میں 443 ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایچ اے کے ترجمان شہزاد طارق کے مطابق بورڈ اور انتظامیہ پی ایچ اے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور کی ذاتی کاوشوں سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طے شدہ پالیسی کے مطابق 443ایسے ڈیلی ویجز ملازمین جن کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں کو ریگولر کر دیا گیا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھرتیوں میں 60 فیصدڈیلی ویجز ملازمین کا کوٹہ مختص کیا ہے۔