ڈی سی او ریلوے کا ٹیم کے ہمراہ پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ، 39 مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑلیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 45 UPپاکستان ایکسپریس پر اچانک دھابے جی اسٹیشن سے چھاپہ مار کر دوران سفر 39مسافروں کو بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

ان مسافروں پر موقع پر ہی جرمانہ کرکے ٹکٹ وصول کیا گیا جو تقریبا 27650 روپے بنا جو قومی خزانے جمع کرادیاگیا۔ ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے عوام سے کہا کہ وہ ریلوے جوانکا قومی ادارہ ہے اسکی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اس میں عوام کی بہتری کے لیئے اور آسانیاں لاسکیں۔ جب بھی ریلوے میں سفر کریں تو پہلے ٹکٹ لیں۔ پھر ٹرین میں سوارہوں۔ بنا ٹکٹ سفر کرنا قانونا جرم بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :