مقبوضہ کشمیر ،ْریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو کشمیری شہید

جمعرات 17 اگست 2017 23:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گریز میں بیم نالہ کے قریب ایک آپریشن کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔

ادھر کشمیر میڈیاسروس کے مطابق درجنوں دیہات سے ہزاروں لوگوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود شہید ایوب لو ن کے آبائی گائوں لیلہار کی طرف مارچ کیا ۔ بھارتی فورسز نے لوگوں کے اجتماع کو محدود کرنے کے لیے کاکہ پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے تھے تاہم لوگ باغات اور دیگر متبادل راستوں سے پیدل نما ز جنازہ کے مقام پر پہنچے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی پرچم میں لپیٹے گئے ایوب لون کے جسد خاکی کوآنسوئوں اور آہوں کے درمیان سپرد خاک کیا گیا ۔ اس موقع پر لوگوں نے پاکستانی پرچم لہرائے اور آزادی اورپاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ تحریک حریت جموںوکشمیر اور سالویشن موومنٹ کے وفود نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بھارتی فوجیوں نے محمد ایوب لون کو گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے علاقے بانڈر پورہ میں محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔

نماز جنازہ کے بعد لوگوں نے کاکہ پورہ میں زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے۔ مظاہرین اور علاقے میں بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایک نوجوان آنسو گیس کا گولہ لگنے سے زخمی ہوا۔

ادھر محمد ایوب لون کی شہادت پر آج جنوبی کشمیر میں پلوامہ ، کاکہ پورہ ، پامپور اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ تمام دکانیں ، تجارتی مراکز ، سکول اور کالج بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع میں موبائیل سروس معطل رکھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ایوب لون کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ دریں اثناء بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گریز میںدو اور کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔ ان نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ پارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی کوحال ہی میں دمے کا شدید دورہ پڑا ہے تاہم جیل انتظامیہ انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت فراہم نہیں کررہی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںگزشتہ روزسرینگر،ہندواڑہ اور بارہمولہ میں حریت رہنماء محمد شفیع ریشی ،تاجروں اورشہریوںکی رہائش گاہوں پر بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے چھاپوں کی شدید مذمت کی ہے

متعلقہ عنوان :