نوشکی ،مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء)نوشکی میں مسلح افراد نے تاجر کو لوٹ لیا ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب نوشکی میں عبدالقیوم بڑیچ نامی دکاندارسے مسلح افراد نے چھ لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ۔