وفاقی حکومت کو خط لکھ کر برطانیہ سے مطالبہ کرینگے الطاف حسین کو کراچی میں دہشت گردی پھیلانے سے روکا جائے، وزیر داخلہ سندھ

بینک ڈکیتیوں کے روک تھام کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ ودیگر شامل ہوں گے ، اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 23:39

وفاقی حکومت کو خط لکھ کر برطانیہ سے مطالبہ کرینگے الطاف حسین کو کراچی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاقی حکومت کو خط لکھ رہے ہیں جس میں مطالبہ کیا جائیگا کہ برطانیہ سے کہا جائے کہ انکا شہری کراچی میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، جسے روکا جائے۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتیوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے ہداہت دی کہ بینک ڈکیتیوں کے روک تھام کے لیئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی،اسٹیٹ بینک کا نمائندہ اور پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسیز کی نمائندگی شامل ہوں۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا بینک ڈکیتیوں سمیت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیئے پولیس دن رات کوششیںکر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سہیل انور سیال نے کہا کہ 12دہشت گردوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیج دیئے ہیں جبکہ حال میں پولیس نے اہم دہشت گرد ہلاک بھی کیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ بہت جلد وفاقی حکومت کو سندھ حکومت خط لکھ رہی ہے جس میں ان سے کہا جائے گا کہ وفاقی حکومت برطانوی حکومت کو خط لکھے جس میں مطالبہ کیا جائے کہ برطانوی شہری کو کراچی میں دہشت گردی سے روکا جائے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عدم شرکت پر سہیل انور سیال نے کہا کہ آئی جی سندھ کا کیس عدالت میں ہے۔ قومی پرچم نذر آتش کیئے جانے کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ ایسا واقعہ کراچی میں پیش نہیں آیا۔