جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 نیب کے حوالے کردی گئی

جمعرات 17 اگست 2017 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 نیب کے حوالے کردی گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ والیم 10ملنے کے بعد نیب (آج) جمعہ سے کارروائی شروع کریگا، والیم10کی روشنی میں مختلف ملکوں کوتفصیلات کے لیے لکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جن ممالک کو خط لکھے جاچکے،ان کا فالواپ کیا جائے گا۔پاناما کیس میں نیب نے نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا 415 صفحات پر مشتمل والیم 10 حاصل کرلیا ہے۔قبل ازیں نیب نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے والیم 10 فراہم کرنے کی درخواست کی تھی لیکن رجسٹرار آفس نے نیب کی استدعا مسترد کردی تھی ،اب نیب کو والیم 10 کی نقول فراہم کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :