نواز شریف کیساتھ ووٹ کے تقدس کی پامالی نہیں ہوئی ،ْوہ اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں ،ْ خورشید شاہ

چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل اکتوبر میں مکمل ہونا ہے ،ْمیں بطور اپوزیشن لیڈر بہتر اور غیرمتنازع شخص کی تلاش میں ہوں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:36

نواز شریف کیساتھ ووٹ کے تقدس کی پامالی نہیں ہوئی ،ْوہ اپنی عقلمندی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ووٹ کے تقدس کی پامالی نہیں ہوئی بلکہ وہ اپنی عقلمندی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ نے کہاکہ نیب کو اپنا فیصلہ بروقت دینا ہے کیونکہ سپریم کورٹ خود نیب کی نگرانی کریگی اور چیئرمین نیب کی تقرری کا عمل اکتوبر میں مکمل ہونا ہے ،ْمیں بطور اپوزیشن لیڈر بہتر اور غیرمتنازع شخص کی تلاش میں ہوں، چیئرمین نیب کا چناؤ بہت بڑی ذمہ داری ہے جب کہ حالات کے تحت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر کے وقت کہا جاتا تھا اسمبلی کو نہیں مانتے اس کو ختم کرنا چاہیے، جب پارلیمنٹ کو خطرہ تھا تو پیپلز پارٹی سسٹم کو بچانے کے لئے آئی، نوازشریف کی جنگ اس وقت عدلیہ کے ساتھ چل رہی ہے، نوازشریف سے کتنی بار کہا تھا کہ عدالتوں کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے تاہم کیسے ممکن ہے کہ عدالت فیصلہ کردے اور سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ بیٹھ کر ڈائیلاگ کریں، ہم 1977 سے عدلیہ کا سامنا کرتے آرہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ پر حملہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ووٹ کے تقدس کی پامالی نہیں ہوئی، نواز شریف کی اپنی عقلمندی کی وجہ سے وہ آج یہ دن دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ ٹی او آرز بنائے لیکن (ن) لیگ خود پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہٹ گئی تھی۔ ملک میں کوئی سیاسی بحران نہیں، ایک جماعت میں بحران ہے، نواز شریف کی نظرثانی پٹیشن وہی جج سنیں گے جو پہلے بنچ میں تھے، ان ججوں نے تو پہلے بھی وقت دیا تھا، نواز شریف کہتے ہیں تنخواہ نہیں لی، اکاؤنٹ میں جو پیسے منتقل ہوئے ان کا حساب کون دے گا۔