گلگت بلتستان کا علاقہ اور شاہرائیں سی پیک کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، احسن اقبا ل

حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،اداروں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے، امان وامان کے حوالے سے گلگت بلتستان حکومت سے بھرپور تعاون کیا جائیگا، وزیر داخلہ کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:36

گلگت بلتستان کا علاقہ اور شاہرائیں سی پیک کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبا ل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا علاقہ اور شاہرائیں سی پیک کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔اداروں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے، نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے یہ بات وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ اور شاہرائیں سی پیک کے حوالے سے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اداروں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے حوالے سے وزیر اعلی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :