ضلعی ترقیاتی بور ڈ کا ایک اہم اجلاس

پی پی 16میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں صوبائی بلڈنگز کی11 سکیمیں شامل ہیں جن پر53کروڑ 31لا کھ 41ہزار رو پے لاگت آئے گی، اجلاس کو بریفنگ

جمعرات 17 اگست 2017 23:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)ضلعی ترقیاتی بور ڈ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صوبائی وزیر امور نوجوانان و کھیل جہانگیر خانزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اقبال چودھری ، سی ای او ایجوکیشن عبدالشکور انجم کے علاوہ ضلع بھر کے متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چودھری نے بتایا کہ پی پی 16میں ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں صوبائی بلڈنگز کی11 سکیمیں شامل ہیں جن پر53کروڑ 31لا کھ 41ہزار رو پے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ سڑکوں اور پبلک ہیلتھ کی سترہ سکیمیں جاری ہیںجن پر 66کروڑ 99لا کھ 38ہزار روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈولپمنٹ کی ایک سکیم جاری ہے جس پر2کروڈ 6لا کھ 84ہزا ر روپے لاگت آئے گی صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں کا باقاعدگی سے معائینہ کریں او کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہر صورت ممکن بنائی جائے تاکہ عوام کو اس کے ثمرات سے بہرہ مند کیا جاسکے۔