ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا اجلاس

باہمی مشاورت سے اشیائے صارف کی قیمتیں مقرر

جمعرات 17 اگست 2017 23:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کا ایک اہم اجلاس اے ڈی سی آر اکرام الحق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم اٹک میں منعقد ہواجس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ،صارفین کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے اجلاس میں باہمی مشاورت سے سپرکرنل پرانا کی قیمت 130روپے فی کلو، سپرکرنل نیا100 روپے، مٹن 650روپے ، بڑا گوشت 300 روپے، چینی ہول سیل سے 3روپے زائد، دال چنا موٹی 110 روپے، دال چنا باریک 100 روپے ، دال مسور باریک 95روپے، دال مسور موٹی 90 روپے، دال ماش ایس کیو145روپے، دال مونگ وھلی ہوئی 100 روپے ، سفید چنا باریک 150روپے ، سفید چنا میڈیم 160روپے، بیسن110 روپے ،سرخ مرچ پسی ہوئی200 روپے فی کلو گرام سے نئے نرخ مقرر کیے گئے اے ڈی سی آر اکرام الحق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع اٹک میں انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کو یقینی بنائیں۔