Live Updates

اٹک،تیمور اسلم کی بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے تفصیلی ملاقات

پانامہ لیکس کے فیصلے کے نتیجے میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال

جمعرات 17 اگست 2017 23:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سابق سینئر نائب صدرتحریک انصاف شمالی پنجاب،آزادی دھرنا اور تحریک احتساب کے ممتاز سینئر مرکزی رہنما تیمور اسلم کی بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے دو گھنٹے تک تفصیلی ملاقات جس میں پانامہ لیکس کے فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں سینئر رہنمانعیم الحق بھی موجود تھے عمران خان نے آزادی دھرنا اور احتساب تحریک میں پیش پیش اپنے صف اول کے مجاہد تیمور اسلم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تم پر فخر ہے کہ تم اس چار سالہ تحریک میں کراچی سے پشاور تک اور شروع سے اختتا می کامیابی تک میرے ساتھ کھڑے رہے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے اور ہماری تاریخی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیاتیمور اسلم نے اس موقع پر چیئر مین عمران خان کو اپنے حلقے اور خصوصاً ضلع اٹک میں پی ٹی آئی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور ایک سیاسی گروپ کے سربراہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے فیصلے اور اس کے سیاسی مضمرات پر تبادلہ خیال کیا اور پانامہ کیس میں کامیابی کے بعد اپنا دیرینہ موقف پیش کیا کہ کسی بھی پارٹی یا سیاسی گروپ سے اتحاد کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے جواب میں چیئر مین عمران خان نے کہا کہ ضلع اٹک میں کسی بھی سیاسی گروپ یا جماعت کے ساتھ عام انتخابات میں اتحاد نہیں کیا جائے گا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جو سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں ان کو خوش آمدید کہا جائے گا اور ان کو ان کے سیاسی وزن کے مطابق میرٹ پر پارٹی ٹکٹ میں حصہ دیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :