پاکستانی نوجوان نے دبئی میں ایک بھارتی نوجوان کو 17 سال بعد اس کی ماں سے ملا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اگست 2017 21:52

پاکستانی نوجوان نے دبئی میں ایک بھارتی نوجوان کو 17 سال بعد اس کی ماں ..
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 اگست 2017ء) پاکستانی نوجوان نے دبئی میں ایک بھارتی نوجوان کو 17 سال بعد اس کی ماں سے ملا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر ایک 21 سالہ نوجوان ہانی نادر کی بچپن میں بچھڑ جانے والی اپنی بہن سے ملاقات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں بہن بھائی برسوں بعد ایک دوسرے سے ملنے پر بے حد خوش تھے جبکہ اس خبر نے ہر طرف خاصی دھوم مچائی تھی۔

اب اس نوجوان کو اس کی ماں سے ملانے کیلئے ایک نوجوان پاکستانی سامنے آیا ہے۔ ہانی نادر کو بچپن میں اس کا سوڈانی باپ اس کی ماں سے چھین کر دبئی لے آیا تھا۔ اب اس واقعے کے 17 برس بعد دبئی میں کاروبار کرنے والے پاکستانی نوجوان طلحہ شاہ نے ماں بیٹے کو ملوانے کا فیصلہ کیا۔ طلحہ شاہ کی جانب سے ہانی نادر کی ماں کا ٹکٹ کا انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ماں بیٹے 17 برس مل پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :