مٹھی بھر افراد نے یوم سیاہ ، کروڑوں عوام نے جشن آزادی منایا ، لندن کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ،پاکستان میں سیاسی جماعت بنانا ایک الگ عمل ہے ،

اور آئین و ریاست کے خلاف کام کرنا الگ عمل ہے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:34

مٹھی بھر افراد نے یوم سیاہ ، کروڑوں عوام نے جشن آزادی منایا ، لندن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان کی سترویں جشن آزادی کو جس جوش و خروش سے منایا گیا ایسا کبھی نہیں منایا گیا، لندن کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ،پاکستان میں سیاسی جماعت بنانا ایک الگ عمل ہے ، اور آئین و ریاست کے خلاف کام کرنا الگ عمل ہے پرچم نذر آتش کرنا قابل مذمت ہے ،کچھ افرادجومٹھی بھر بھی نہیں ،نے یوم سیاہ منایا جب کے کروڑوں عوام نے جشن آزادی منایا ہے،انہوں نے کہاکہ بزدلوں نے منہ چھپا کر آواز بدل کر پرچم نذر آتش کیے گئے ، اگر کرنا ہی ہے تو منہ کھلا رکھ کر کریں تاکہ لوگ پہچان سکیں کہ آپ کون ہیں اور کس کی ایما پر کام کر رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام نے ثابت کردیا ہے کہ مہاجر عوام سے زیادہ پاکستان کا محب وطن کوئی نہیںہے ۔

(جاری ہے)

مظلوم طبقہ بھی اس میں ہمارے ساتھ ہیں۔ سر براہ ایم کیو ایم نے کہا کہ چودہ اگست کو ہر آدمی نکلتا ہے، کچھ لوگ اس کو اپنی ریلی گنوا رہے ہیں ، ہم اگر ریلی نکالتے تو لوگ پندرہ اگست کو گھر پہنچتے ، دو سو موٹر سائیکلوں کی ریلی کے علاوہ عام عوام کو اپنی ریلی میں گننے والی ایک نام نہاد جماعت کو کیا کہا جاسکتا ہے ۔

ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین تھے لیکن ایم کیو ایم پاکستان ہم نے بنائی ہے، جس کی سیاست پاکستان کے اندر ہی ہے ۔ایم کیو ایم پاکستان میرے نام پر رجسٹرڈ ہے ، مہاجروں کا ووٹ مانگنے والے اس وقت کہا تھے جب لندن سے ماووں بہنوں کے لیے نازیبہ الفاظ استعمال کیے گئے ، اس وقت کوئی نہیں بولا سوائے ہمارے کسی نے جواب نہیں دیا ، پنڈ کے سارے چوہدری بھی مر جائے تب بھی آپ چوہدری نہیں بنے گے ،حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ نہ پڑھائی جائے ، نیب کی پٹیشن پر اطمینان بخش جواب دیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف جلسہ جلوس اور ریلی نہیں کرتے بلکہ کام کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :