Live Updates

عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ‘ قوم نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر کے ساتھ جی ٹی روڈ پر نکلے‘سینیٹر آصف کر مانی

نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کر تے ہیں ‘ میں آ ج بہت عاجزی سے کہتا ہوں تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائیگی ‘ہم اعتراضوں کا سہار ا نہیں لیتے ہم شیروں کی جماعت ہیں کلثوم نوا زجلد وطن واپس آ رہی ہیں ، ہم میدانوں میں مقابلے کر نے والی جماعت سے ہیں ‘ تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے ‘ ریٹرننگ افسر نے اعتراضات لگانے والوں کو بھر پور انداز میں ثبوت پیش کر نے کا موقع دیا لیکن وہ بری طرح ناکام ہو ئے ہیں اور ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر کے شریف خاندان اور قوم کو سر خرو کر دیا ہے ، مخالفین کی اعتراضات پر ہنسی آ رہی تھی، ہم نے عدالت کو بتا یا کہ اعتراضات کو بھر پور انداز میں دیکھیں تاکہ ہم میدان میں مقابلہ کر سکیں مسلم لیگ( ن) کے تر جمان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:34

عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے ‘ قوم نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) مسلم لیگ( ن) کے تر جمان وسینیٹر ڈاکٹر آصف کر مانی نے کہا ہے کہ عمران خان ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے ‘ قوم نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر کے ساتھ جی ٹی روڈ پر نکلے ، نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کر تے ہیں ‘ میں آ ج بہت عاجزی سے کہتا ہوں تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائیگی ‘ہم اعتراضوں کا سہار ا نہیں لیتے ہم شیروں کی جماعت ہیں کلثوم نوا زجلد وطن واپس آ رہی ہیں ، ہم میدانوں میں مقابلے کر نے والی جماعت سے ہیں ‘ تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط کرا دیں گے ‘ ریٹرننگ افسر نے اعتراضات لگانے والوں کو بھر پور انداز میں ثبوت پیش کر نے کا موقع دیا لیکن وہ بری طرح ناکام ہو ئے ہیں اور ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر کے شریف خاندان اور قوم کو سر خرو کر دیا ہے ، مخالفین کی اعتراضات پر ہنسی آ رہی تھی، ہم نے عدالت کو بتا یا کہ اعتراضات کو بھر پور انداز میں دیکھیں تاکہ ہم میدان میں مقابلہ کر سکیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن پنجاب کے باہر بیگم کلثوم نواز کے این اے 120میں کا غذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر نے کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا دن تھا ، تین بجے بلایا گیا تھا اور ہم حاضر ہوئے تھے تاکہ ہم مخالفین کا بھر پور دفاع کر سکیں ، کل 9اعتراضات اٹھائے گئے تھے لیکن اعتراض اٹھانے والوں کے پاس اعتراضات کے ثبوت نہیں تھے ، اعتراضات پر دو گھنٹے عدالت میں مخالفین نے بے تکے دلائل دیئے جس پر عدالت نے کاغذات منظور کر لئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اعتراضات سن کر ہنسی آ رہی تھی یہ وہی اعتراضات تھے جو 2014سے عمران اور اس کا ٹولہ لگا رہا تھا لیکن کسی طور پر بھی کچھ بھی نظر نہیں آ سکا ۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف پر کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں نکلا اور ایک ٹیکنیکل معاملے پر سپر یم کورٹ نے نا اہل کیا تو آج بھی اعتراضات کے ثبوت نہیں تھے بلکہ چند اخبارات کے تراشے تھے ، الف لیلی کی کہانیاں تھیں ، بے جا اعتراضات لگا کر عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہو اہے اور مخالفین کو شرمندگی اٹھانا پڑی ہے انہوں نے کہا کہ آ ج اللہ نے قوم کے سامنے نواز شریف صاحب کی اہلیہ اور ہم سب کو سرخرو کیا ہے ، ہم نے عدالت میں کہا کہ ہمارا کو ئی اعتراض نہیں ، ہم تو چاہتے ہیں کہ اعتراضات دور ہو جائیں تو میدان میں مقابلہ کریں ہم اعتراضوں کا سہار ا نہیں لیتے ہم شیروں کی جماعت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہم تمہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ قوم نے دیکھا کہ لاکھوں لوگوں کے سمندر کے ساتھ جی ٹی روڈ پر نکلے ، نواز شریف لوگوں کے دلوں پر راج کر تے ہیں ۔ میں آ ج بہت عاجزی سے کہتا ہوں کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہو جائیگی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات