آڈٹ کا شعبہ بھرپور معاونت کررہا ہے ، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی

سید خورشید احمد شاہ کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:32

آڈٹ کا شعبہ بھرپور معاونت کررہا ہے ، امید ہے کہ آپ کی قیادت میں اس شعبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے ملاقات کی ۔جمعرات کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ کا شعبہ ان کی بھرپور معاونت کررہا ہے اور امید ہے کہ آپ کی قیادت میں اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی اور ہم آڈٹ کے نظام کی مکمل شفافیت اور بہتری کیلئے آگے بڑھیں گے۔ اس موقع پر آڈیٹر جنرل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی اے سی کی رہنمائی میں ان کا آفس عمدہ نتائج کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :