آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے متعلق صحافی کے سوال پر ایسا جواب دے دیا پریس کانفرنس میں موجود سب لوگ ہنسنے لگے

جمعرات 17 اگست 2017 23:32

آصف زرداری نے بلاول بھٹو سے متعلق صحافی کے سوال پر ایسا جواب دے دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو سے متعلق صحافی کے سوال پر ایسا جواب دے دیا پریس کانفرنس میں موجود سب لوگ ہنسنے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا بلاول بھٹو آپ کی بات مانتے ہیں اس پر آصف علی زرداری نے صحافی سے سوال کیا کہ آپ کے بچوں کی عمر کتنی ہے صحافی نے بتا یا کہ اس کی بیٹی کی عمر 14سال اور بیٹے کی عمر 7سال ہے ، آصف زرداری نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا وہ آپ کی بات مانتے ہیں جس پر صحافی نے کوئی جواب نہ دیا تو آصف علی زرداری نے کہا کہ اگر آپ کے بچے بات نہیں مانتے تو بلاول بھٹو زرداری تو جوان ہیں ،وہ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں ۔

سوال و جواب کے اس سلسلے پر وہاں موجود لوگ خوب محظوظ ہوئے ۔