اگر کوئی جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے گا تو وہ پاکستان کے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے،

نواز شریف نے مقبول ترین لیڈر ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا ، قانونی و آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عوام کے پاس گئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے جب نکلے تھے تو اس وقت سب ٹھیک تھا، مگر اب تنقید کی جا رہی ہے، اداروں کو ضد نہیں کرنی چاہیے، بلکہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے وزیر مملکت طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:32

اگر کوئی جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے گا تو وہ پاکستان کے نقصان پہنچانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے گا تو وہ پاکستان کے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، نواز شریف نے مقبول ترین لیڈر ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا ، قانونی و آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عوام کے پاس گئے، عدلیہ کی آزادی کیلئے جب نکلے تھے تو اس وقت سب ٹھیک تھا، مگر اب تنقید کی جا رہی ہے، اداروں کو ضد نہیں کرنی چاہیے، بلکہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کا کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ پاکستان کا نقصان ہوا ہے،اگر کوئی جمہوری نظام کو نقصان پہنچائے گا تو وہ پاکستان کے نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، اداروں کو اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، ادارے اگر میچور فیصلے کریں گے تو اس سے ملک میں بہتری آئے گی، نواز شریف نے فیصلے پر عمل کر کے اداروں کی عزت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے قانونی و آئینی حق استعمال کیا اور عوام کے پاس گئے، جب ججز کی بحالی کیلئے نکلے تھے تو اس وقت نواز شریف ٹھیک تھے اب انہیں غلط ثابت کیا جا رہا ہے۔