جمہوری نظام مضبوط ہوتا تو پاکستان زیادہ باوقار ہوتا، آج پاکستانی سیاسی نظام گھٹنوں کے بل ہے، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے،

مگر بعض ادارے ٹانگ اڑاتے ہیں،ہمارا بنیادی کام یہ ہے کہ عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں، لندن میں بیٹھ کر پاکستانی سیاسی نظام پر تنقید درست نہیں ہے، زرداری خود ساختہ مفاہمت کا بادشاہ بنا ہوا ہے، مفاہمت کیلئے کسی کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا، زرداری کوئی بچہ نہیں کہ اسے منانے کی کوشش کریں، مگر ہم نے ہمیشہ نظام کو بہتر طور پر چلانے کیلئے زرداری کو منانے کی کوشش کی ہے،پنجاب میں گورنر راج زرداری نے لگایا، زرداری نے ہی کہا تھا کہ وعدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:32

جمہوری نظام مضبوط ہوتا تو پاکستان زیادہ باوقار ہوتا، آج پاکستانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جمہوری نظام مضبوط ہوتا تو پاکستان زیادہ باوقار ہوتا، آج پاکستانی سیاسی نظام گھٹنوں کے بل ہے، اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے،مگر بعض ادارے ٹانگ اڑاتے ہیں،ہمارا بنیادی کام یہ ہے کہ عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق کام کریں، لندن میں بیٹھ کر پاکستانی سیاسی نظام پر تنقید درست نہیں ہے، زرداری خود ساختہ مفاہمت کا بادشاہ بنا ہوا ہے، مفاہمت کیلئے کسی کا چہرہ نہیں دیکھا جاتا، زرداری کوئی بچہ نہیں کہ اسے منانے کی کوشش کریں، مگر ہم نے ہمیشہ نظام کو بہتر طور پر چلانے کیلئے زرداری کو منانے کی کوشش کی ہے،پنجاب میں گورنر راج زرداری نے لگایا، زرداری نے ہی کہا تھا کہ وعدے قرآن و حدیث نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ موجودہ سیاسی نظام کے حق میں ہیں،مگر بعض لوگ جو اس نظام سے باہر ہیں ان کی اپنی ترجیحات ہیں، عمران خان کرکٹ میں سینئر ہیں، سیاست میں سینئر نہیں، سیاست میں ہم سینئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا تسلسل اس کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، جب تک موقع نہیں دیا جائے گا جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی، وائرس نہ ہوتا تو جمہوری نظام ڈی ریل نہ ہوتا،جمہوری نظام مضبوط ہو گا تو پاکستان باوقار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو اپنی حدود کا پتہ ہے مگر وہ ٹانگیں اڑاتے ہیں، تمام اداروں کو ڈلیور کرتے ہوئے ملک کو مضبوط کرنا ہو گا، ہم اپنے مینڈیٹ کے مطابق عوام کو ڈلیور کر رہے ہیں۔