چوری اور جمہوریت الگ الگ چیزیں ہیں، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں،

ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے، کرپشن کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے، ضیاء الحق کی آمریت میں اپوزیشن میں تھا، نواز شریف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے، آصف زرداری بدل گئے ہیں، اسی لئے راہیں جدا کر لی ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 اگست 2017 23:32

چوری اور جمہوریت الگ الگ چیزیں ہیں، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چوری اور جمہوریت الگ الگ چیزیں ہیں، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ گئے ہیں، ان کی سیاست ختم ہو گئی ہے، کرپشن کرنے والے کو سزا ملنی چاہیے، ضیاء الحق کی آمریت میں اپوزیشن میں تھا، نواز شریف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں، ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے، آصف زرداری بدل گئے ہیں، اسی لئے راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپنی آنکھوں کے سامنے بہت سارے لوگوں کا احتساب دیکھ رہا ہوں، چوری اور جمہوریت میں فرق ہے،جو کوئی چوری کرے گا اسے سزا ملنی چاہیے، نواز شریف نا اہل ہونے کے بعد نفسیاتی مریض بن گئے ہیں، ان کی دماغی حالت درست نہیں ہے، ضیاء الحق کی برسی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ضیاء الحق کے آمریت میں اپوزیشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔