ں لیگ کا یوٹرن، نواز شریف کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

جمعرات 17 اگست 2017 21:42

ں لیگ کا یوٹرن، نواز شریف کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2017ء) نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق نااہل وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل نیب لاہور میں پیش نہیں ہورہے تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے کل نیب میں پیشی سے پہلے یوٹرن مارلیا لیگی ترجمان نے پہلے کہا تھا کہ شریف خاندان کو نیب کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں آیا بعدازاں کہا گیا کہ نوٹس موصول ہوگیا ہے مزید یہ کہ اب نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں ترجمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نیب لاہور میں پیش نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوازشریف اور انکے دونوں بیٹیوں کو کل نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں انہیں کل نیب لاہور میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :