لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ کپڑا اور ایل سی ڈی ٹی وی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جمعرات 17 اگست 2017 23:28

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) رسالپور پولیس نے علاقہ غیر سے لاکھوں روپے کا نان کسٹم پیڈ کپڑا اورلاکھوں روپے کی ایل سی ڈی ٹی وی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ آپریشن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو افرار سمیت کئی غیررجسٹر کرایہ داران کوبھی گرفتار کرلیا اور بدنام زمانہ منشیات فروش کو لاکھوں روپے اور منشیات سمیت گرفتار کرلیا ۔

تفصیلات کے ،مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ حافظ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او سب انسپکٹر ایوب خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ رسالپور کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔ آپریشن کے دوران ناکہ بندی میں ایک فورڈ ویگن نمبرRIK-9611 کو رُک کران میں لاکھوں روپوں کی نان کسٹم پیڈ 50ایل سی ڈی ٹی وی اور لاکھوں روپوں کی 37عدد کپڑا کے تان جوکہ علاقہ غیرسے پنجاب سمگل کی جارہی تھی ان کوناکام بناکر گاڑی کسٹم اہلکار فضل حالق کے حوالے کیا جبکہ آپریشن میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے دو افراد جن میں توصیف ولد آزاد خان ساکن رشکئی اور جمشید ولد شادمحمد ساکن شیرین کوٹھے سمیت غیررجسٹر کرایہ دار جن میں لعل زادہ ولد بختاور ساکن شیرین کوٹھے ،ممتاز ولد مکمل شاہ ، وزیر زادہ ولد مشرف خان ساکن حسن آباد اور جاوید ولد رفیع اللہ کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اور بدنام زمانہ منشیات فروش میر علی ساکن بارہ بانڈہ کے ساتھ دوکلو چارسو گرام کی منشیاتبرآمد کرکے ان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :