نوشہرہ میں کالام کا نوجوان نامعلوم افرادکی فائرنگ سے جاں بحق

جمعرات 17 اگست 2017 23:28

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) نوشہرہ پنڈی جی ٹی روڈ خٹک ہوٹل وتڑ کے قریب سوات کالام کے نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق فراموش ولد خوش داد ساکن کالان سوات نے ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہر ہ میں ایمرجنسی پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرک نمبر1098/AE کا ڈرائیور ہے۔

(جاری ہے)

رات کو خٹک ہوٹل وتڑ نوشہرہ میں وہ اور ٹرک کامالک ٹرک کی چھت پر سو رہے تھے اوراسکا بیٹا احسان اللہ ولد فراموش جو کہ ٹرک کاکنڈیکٹر بھی ہے ۔ ٹرک میں ڈرائیونگ سیٹ پر سو رہاتھا۔ صبح جب نما زفجر کیلئے ہم اٹھے اور احسان اللہ کو جگانے کیلئے گئے تو دیکھا کہ وہ ڈرائیونگ سیٹ خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا جس کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ فراموش نے پولیس کوبتایا کہ مجھے نہیں معلوم کہ میرے بیٹے احسان اللہ کوکس نے قتل کیا ۔ معلوم ہونے پر دعویداری کریں گے۔ نوشہرہ کلاں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :