خضدار میں 21 اگست کو ہونے والے مکین گنبد خضراء کانفرنس کی تیاریاں

مکمل،قافلوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا

جمعرات 17 اگست 2017 23:26

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) خضدار میں 21 اگست کو ہونے والے مکین گنبد خضراء کانفرنس کی تیاریاں مکمل ،قافلوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا ،کراچی ،لاھور ،پشاور سمیت دیگر علاقوں کے جہد علماء کانفرنس میں شرکت کرئینگے ،اہلسنت و جماعت گنبد خضراء کانفرنس میں عاشقان رسول ﷺ کو یکجاں کر کے اپنی بھر پو ر قوت کا مظاہرہ کریگی ،ممتاز عالم دین سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی ،سید ظہو الحق شاہ اور مولانا محمد قاسم قاسمی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ممتازعالم دین و مہتمم المرکز اسلامی جامعہ سنان بن سلمہ ؓ سید شجاع الحق شاہ ہاشمی ،جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید ظہور الحق شاہ ہاشمی ،ضلع خضدار کے صدر مولانا محمد قاسم قاسمی ،مولانا محمد افتخار یمنی ،مولانا محمد نور نقشبندی اور دیگر نے جامعہ سنان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان و اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام 21 اگست کو مکین گنبد خضراء کانفرنس خضدار میں منعقد ہو رہی ہے کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے کانفرنس کی صدارت پیر غلام قادر جان نقشبندی (وڈھ والا سائیں ) کرئینگے جبکہ خصوصی خطاب پیر طریقت حضرت مولانا علامہ غفران محمود سیالوی کی ہو گی جبکہ مہمان خاص حضرت پیر عبدالخالق بھر چونڈی ہونگے دیگر علماء کرام میں حضرت علامہ مفتی محمد رحیم سکندری (پیر جو گوٹھ سندھ) ،حضرت علامہ فتح محمد باروزئی ،حضرت علامہ ملک محبوب الرسول قادری،حضرت مولانا عباس قادری ،مولانا محمد عارف نورانی اور دیگر شامل ہیں سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نے مکین گنبد خضراء کانفرنس کے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئے ہیں اور کل سے انشاء اللہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گا یہ کانفرنس عاشقان رسول ﷺ کو یکجاں کرنے کی کوشش ہے جس میں بلوچستان کے تمام اضلاع سے عقیدت مند شان رسالت کی عظمت میں تشریف لائیں گے اور علماء کرام عاشقان رسول ﷺ سے مخاطب ہونگے اور شان رسالت کی عظمت کو بیان کرئینگے اللہ اور اللہ تعالیٰ کے رسول کے بارے میں گفتگو ہو گی،اور اس نورانی مجلس کے توسط سے بلوچستان کے اہل سنت و جماعت سے وابستہ عوام کو پشاور ،لاھور اور کراچی سمیت مختلف علاقوں کے علماء درس دئینگے گزشتہ سال پندرہ ہزار کا مجمع تھا 21 اگست کو ہونے والے کانفرنس کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوگی کانفرنس کے اختتام پر جامعہ سنان بن سلمہ ؓ سے حفظ کر کے فارغ ہونے والے حفاظ کرام کی دستار بندی بھی ہو گی انہوں نے اہلسنت و جماعت کے نظریہ رکھنے والے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پر نور کانفرنس میں شرکت کر کے عاشق رسول کا ثبوت دیں۔