آرام باغ باسکٹ بال کور ٹ پر کھیل کی تمام سہولیات فراہم کی جائینگی، آفاق سعید

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) بلدیہ عالیہ جنوبی کے میونسپل کمشنر آفاق سعید نے کہا ہے کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھلا ڑیوں کو کھیل کی جد ید سہولیا ت فراہم کی جائنگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آذادی باسکٹ بال فیسٹیول میچ کی تقر یب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کے چیئر مین ملک فیاض کی قیادت میں بلدیہ جنوبی جہاں اور شعبوں کی طرف توجہ دے رہی ہے وہاں ملک فیاض کی اولین تر جحات میں کھلاڑیوں اور کھیل کی خدمت ہے جس کی مثال آرام باغ ہے جواب مکمل فیملی پارک بن گیا ہے اور آج اس تقر یب میں جس طرح خواتین اور بچے موجود ہیں میں اللہ تعالی کا شکر ادا کر تا ہوں کہ پارک میں اب فیملیز کا راج ہے اور منشیات فروخت اور استعمال کر نے والے نسیت و نابود ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے ملک فیاض کی ہد ایت ہے کہ نامسائدوسائل کے باوجود کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنے کے لئے ہر قسم کی کھلاڑیوں کی مدد کی جائے آفاق سعید نے خطبہ استقبالیہ میں کئے گئے مطالبات پر اعلان کیا کہ کورٹ پر ٹوائیلٹس ، بینچیر ، رنگ روغن اور فلڈ لٹ کی درستگی کا کام جلد ی شروع کر دیا جائے گا قبل ازین کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدرغلام محمدخان نے بلدیہ عالیہ جنوبی کا کھیلوں کو فروغ دینے پر اظہار تشکر کیا اس موقع پر SOA کے نائب صدر انجیئر محفوظ الحق سیکریٹری احمد علی راجپوت SBBA کے سیکریٹری عبدالناصر نے بھی خطاب کیا جبکہ عظمت اللہ خان نے کمپیر نگ کی درین اثنا نمائشی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 46-50 پوائنٹس سے شکست دیدی میچ کے ہاف میں اسکور 18-22 تھا قائد اعظم الیون کی جانب سے عثمان خان نے 16 ، ضیا الرحمن نے 14 شارق احمدنے 13 فاروق خان 12 اور دلاور خان نے 10 پوائنٹس اسکور کئے طارق حسین ، ممتاز احمداور عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دئے آخر میں اسٹا ر مار کیٹنگ ایجنسی کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے گئے۔

#

متعلقہ عنوان :