سیالکوٹ ،ایم بی اے کے طالب علم کا قتل، متعد د مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) ایم بی اے کے طالب علم کا قتل، متعد د مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین ڈاکوئوں نے تھانہ اگوکی کے گائوں رائے پور کے قاسم نامی نوجوان کے گھر میں داخل ہو کر واردات کرنا چاہتے تھے کہ اس نے مزاحمت کردی جس کی بناء پر نقاب پوش ملزمان نے فائرنگ اور چھریوں کے وار کرکے اسے قتل کردیا تاہم پولیس نے رائے پور کے متعد د مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ہیوی سائیڈ آفیسر عبدالرزاق نے بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے اور مزاحمت پر قتل کرکے فرار ہوگئے۔ تاہم دو سے تین روز میں قاتلوں کا تعین کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :