24گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں32 ٹریفک حادثات،29افراد زخمی ہوئے، ریسکیو1122

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) چوبیس گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں32 ٹریفک حادثات،29افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق32حادثات میں25موٹر سائیکل ،3 کاریں ،ایک ایک بس وین ملوث کے علاوہ دو دوسری گاڑیاںگدحا گھوڑھا ریڑھی وغیرہ ملوث پائے گئے۔تاہم ان حادثات میں کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے ضلعی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں4ڈرائیورز،15مسافراور10راہگیر متاثر ہوئے جن میں 22مرد اور7خواتین شامل ہیں۔

ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالوں میں7افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم،10افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان،5افراد کی اوسط عمر 41سے 60سال کے درمیان جبکہ 7افراد کی عمر 60سال سے زائد ہے۔

متعلقہ عنوان :