خانیوال،3 سال پہلے مزدوری کیلئے عمان جانے والا نوجوان لا چاری اور مجبوری کی حالت میں ہسپتال داخل، اہلخانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

جمعرات 17 اگست 2017 23:25

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) تین سال پہلے مزدوری کیلئے عمان جانے والا نوجوان لا چاری اور مجبوری کی حالت میں ہسپتال داخل، کفیل اور ایجنٹ نوجوان کو دھوکہ دے کر پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لے کر فرار ہو گئے نوجوان اور اس کے اہل خانہ کی حکومت وقت سے مدد کی اپیل تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقے جمس آباد کا رہائشی 25سالہ نوجوان یاسر تین سال قبل روز گار کے سلسلے میں عمان گیا تھا جہاں پر اس کا کفیل اور ایجنٹ نے دھوکہ سے یاسر کے تمام دستاویزات اور پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیئے اور ان کے بدلے نوجوان یاسر سے گھر سے مزید رقم منگوانے کے لییت کہا رقم نہ دینے کی صورت میں کفیل اور ایجنٹ غائب ہو گئے یاسر بیماری کی حالت میں عمان کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور جاغذات نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ملک پاکستان آنے سے قاصر ہے نوجوان کی والدہ اسی غم میں اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکی ہے مگر اب اس کے والد اور بھائی اور حکومت وقت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے اور یاسر کو پاکستان واپس لایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :