نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ

پنجاب کے ویژن کیمطابق طلبا و طالبات کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے وسیع مواقع فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ کا وزیر اعلیٰ پنجاب تقریری و مضمون نویسی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

جمعرات 17 اگست 2017 23:24

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور کردار سازی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق طلبا و طالبات کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے وسیع مواقع فراہم کیے گئے ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

وہ بروز جمعرات وزیر اعلیٰ پنجاب تقریری و مضمون نویسی مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کے بعد ایس ڈی ہائی سکول میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سی ای او ایجوکیشن چودہری بشیراحمد، ڈی ای او چودہری اقبال احمد، ڈی ای او مسز فرحت اسماء، ڈپٹی ڈی ای او چودہری محمد نعیم، ڈپٹی ڈی ای او شبانہ پروین سمیت محکمہ تعلیم کے افسران ۔

(جاری ہے)

طلبا و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان نسل ملکی ترقی کی ضامن ہے اور انہوں نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔حکومت پنجاب نوجوان نسل بالخصوص طلبہ کی کردار سازی پربھرپور توجہ دے رہی ہے تاکہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے بتایا کہ صوبائی سطح پرمضمون نویسی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 2 لاکھ روپے نقد انعام، ڈویژن سطح پر مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ کے اول انعام حاصل کرنے والے طلبہ کو 6ہزار روپے، دوم کو 5ہزار روپے اور سوم کو3ہزار روپے، ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن کو5ہزار روپے، دوسری پوزیشن پر4ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر3ہزا ر روپے ، اسی طرح تحصیل کی سطح پر پہلا انعام4ہزار روپے، دوسرا انعام3ہزار روپے اور تیسرا انعام2ہزار روپے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کی24ہونہار طلبا و طالبات کو مقابلہ مضمون نویسی اور تقریری مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر انعامات دیے گئے ہیں۔ صوبائی سطح پر مقابلہ انگریزی مضمون نویسی میں اول آنے پر طالب علم زوہیب علی عابد الپائنا سکول حاصل پور کو دولاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :