مسلم لیگ ق کے رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر خلیل جاوید انصاری کی سیدیوسف رضا گیلانی سے ملاقات،پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار،پیپلزپارٹی آپ کو خوش آمد ید کہے گی،سابق وزیراعظم گیلانی

جمعرات 17 اگست 2017 23:24

مسلم لیگ ق کے رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر خلیل جاوید انصاری کی سیدیوسف رضا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) مسلم لیگ ق کے رہنماوسابق ٹکٹ ہولڈرملتان شہرخلیل جاوید انصاری نے پیپلزپارٹی کے سینئروائس چئیرمین و سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جس پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کو خوش آمدید کہے گی، اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, جنوبی پنجاب کے سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری, ملتان ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی, ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر, ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی, ملتان سٹی کے جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ, ملتان سٹی کے سینئر نائب صدر ملک ابوبکر اعون, ملتان ضلع کے سیکرٹری اطلاعت چوہدری یاسین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

خلیل جاوید انصاری کا کہنا تھا کہ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس وقت واحد جماعت ہے جو کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں پانامہ فیصلے اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ملک میں سیاسسی خلا پیدا ہو گیا یے حکمران ٹولہ چور ثابت ہو کر بھی میں نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے اور ریلیوں کی سیاست کر کے عوام کو انتشار کی طرف مائل کرہے ہیں جس پر میں نے محسوس کیا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جمہوری جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی صاحب کے جمہوری انداز سیاست نے میرے اندر یہ خواہش پیدا کی کہ پیپلزپارٹی میں شامل ہو جاؤں۔

متعلقہ عنوان :