محمدزئی مینگل اور عمرانی قبیلہ کے درمیان رشتہ کے تنازعہ کا تصفیہ کر دیا گیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:24

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) محمدزئی مینگل اور عمرانی قبیلہ کے درمیان رشتہ کے تنازعہ کا تصفیہ کر دیا گیا دونوں فرقین کے درمیان سید صبغت اللہ شاہ میر محمد یوسف عمرانی سردار غلام مصطفی عمرانی حاجی غلام رسول عمرانی میر غلام نبی عمرانی نے تصفیہ کرادیا قبل ازین ثالثین نے ایک قبائلی جرگہ منعقد کیا اس جر گہ میں دونوں فرقین کی بغور باتیں سنی گئی جس کے بعد دونوں فرقین فیصلہ سنایا گیا اس موقع پر ثالثین نے دونوں فریقین سے کہا کہ فیصلہ قرآن پاک پر ہواہے اس لیئے دونوں فرقین کا آپس میں کلام پاک کے واسطے اپس کی دشمنی کو ختم کرنا ہوگا فیصلہ کے مطابق فریق دوئم عبدالعزیز ولد عید محمد پر بیس لاکھ روپے جرمانہ رکھا گیا مگر فریق اول کلیم اللہ ولد میر عبدالمالک محمدزئی نے معززی کی خاطر معاف کر دیا جبکہ پندرہ لاکھ روپے فریق دوئم عبدالعزیز ولد عید محمد اقساط میں ادا کرنے ہونگے۔