ْلورالائی، کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جا ںبحق ، ایک زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 23:23

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) قلعہ سیف اللہ کے علا قے کلی قلعہ کے ساتھ کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم جسکے نتیجے میں تین افراد موقع پر جا ںبحق جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلی قلعہ کے قریب کار گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں ایک ہی گھر کے تین افراد کلا خان اور اسکا بیٹا ضیاء الحق ولد کلا خان اور اسکی نواسی اعزازیہ ولد ضیاء الحق موقع پر جانبحق ہو گئے ہے جبکہ عبدالوہاب ولد ضیاء الحق شدید زخمی ہو گئے ہے جنہیں سیول ہسپتال قلعہ سیف ا للہ منتقل کیا گیا ہے ۔

دریں اثناں لورالائی میں ڈیرہ روڈ پر کلی چپلی کے قریب ندی میں بعض نامعلوم افراد نے اپنی گناء چپھانے کے لئے شاپر میں باندھی ہوئی زندہ بچی پھینکی تھی جو کہ بعد میں جاںبحق ہو گئی تھی عادل سوسائٹی اورپولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :